ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

بدھ 9 مئی 2018 21:34

قصور۔9 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) چاہ روٹ سنگھ والا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی چلنے سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق چاہ روٹ سنگھ کا رہائشی محمد سرور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رات کو گھر میں سویا ہوا تھا کہ اچانک گھر میں دو ڈاکو گھس آئے، شور سن کر محمد سرورکی آنکھ کھل گئی اور اس نے ایک ڈاکو کو قابو کر کے شور مچانا شروع کردیاجس پر دوسرے ڈاکو نے گولی چلا دی جو اس کے اپنے ہی ساتھ ڈاکو کو جا لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گولی چلانے والا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ تھہ شیخم موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصور بھیج دیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے مگر اس کے ایک بازوپر نوید قمر نام لکھا ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :