Live Updates

نواز شریف نے برسوں پہلے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے لینے والے پارٹی کے بانی رہنما کو دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مئی 2018 19:59

نواز شریف نے برسوں پہلے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے لینے والے پارٹی کے بانی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) نواز شریف نے برسوں پہلے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے لینے والے پارٹی کے بانی رہنما کو دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات، تاہم نااہل قرار دے دیے جانے والے سابق پارٹی صدر اور وزیراعظم نواز شریف نے ن لیگ کے سابق رہنما جاوید ہاشمی کو خصوصی پیغام پہنچایا ہے۔

نواز شریف نے برسوں پہلے ن لیگ سے راہیں جدا کرنے لینے والے پارٹی کے بانی رہنما جاوید ہاشمی کو دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو ملتان میں 11 مئی کے جلسے میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی نے نواز شریف کی پیش کش کر قبول کر لیا ہے۔ جاوید ہاشمی 11 مئی کو ملتان شہر میں ن لیگ کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسی جلسے میں جاوید ہاشمی ن لیگ میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔ یہ تمام پیش رفت اس وقت ہوئی  ہے جب جاوید ہاشمی نے نواز شریف کے حق میں اہم بیان دیا ہے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں نواز شریف کا ساتھ نبھائیں گے۔ موجودہ حالات میں جو کچھ ہو رہا ہے ایسے میں وہ نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کیلئے تیار ہیں۔

اگر نواز شریف تنہاء بھی رہ جائیں تو تب بھی وہ سابق وزیراعظم کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے بظاہر پارٹی سے اختلافات ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2011 میں نواز شریف کا ساتھ چھوڑ دیا تھا۔ جاوید ہاشمی نے ن لیگ کو خیر آباد کہتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ تاہم 2014 کے دھرنوں کے دوران جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی تھیں۔ اب 7 برس کے بعد جاوید ہاشمی دوبارہ سے ن لیگ کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات