پاکپتن،ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سرکاری ادویات عطائی ڈاکٹرز کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

اے سی پاکپتن کا عطائی کے گودام پر چھاپہ،بھاری مقدار میںسرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالی ادویات برآمد

بدھ 9 مئی 2018 22:16

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے فراہم کی جانیوالی سرکاری ادویات عطائی ڈاکٹرز کو فروخت کیے جانے کا انکشاف،اے سی پاکپتن کا عطائی کے گودام پر چھاپہ،بھاری مقدار میںسرکاری ہسپتالوں میں استعمال ہونیوالی ادویات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہ سرکاری ہسپتالوں ،بنیادی مراکز صحت پر حکومت پنجاب کی طرف سے مریضوں کو علاج معالجہ کے دوران مفت فراہم کی جانیوالی ادویات کو محکمہ ہیلتھ کے بعض اہلکاروں نے کمائی کا ذریعہ بناتے ہوئے عطائی ڈاکٹرز کو اونے پونے ریٹوں میں فروخت کررہے تھے جس کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن راجہ منصور احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن ظہیر لیاقت نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے ہمراہ گائوں بائیل گنج عطائی ڈاکٹر محمد نعیم کے گھر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری مقدار میں سرکاری مہر لگی ہوئی ادویات کے علاوہ جنسی ادویات بھی برآمد کرکے عطائی کے کلینک نما گودام کو سیل کرکے پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے لکھ دیا گیا ہے۔

۔۔۔