پاکستان کی کابل میں حملے پر مذمت

بدھ 9 مئی 2018 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان نے کابل میں ہونے والے حملے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انسانی جانوں کا نقصان کا ضیاع جائز نہیں۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میںکہا گیا ہے کہ پاکستان کابل میںہونیوالے حملوںکی مذمت کرتا ہے،معصوم انسانی جانوں پر حملے کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام حملے میں زخمی ہونے والے کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو اور ہماری ہمدریاں انکے ساتھ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ، دہشتگری کے خلاف جنگ میں ہمسایہ افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔