کوئٹہ، سرکاری ٹینڈر خرد برد کیس میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار ایکسین پیش

ملزم پر فرد جرم عائد نہ ہونے کی باعث سما عت 14 مئی تک ملتوی

بدھ 9 مئی 2018 22:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں سرکاری ٹینڈر خرد برد کیس میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار ایکسین عدیل انور پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت i جج منور شاہوانی کی عدالت میں سرکاری ٹینڈر خرد برد کیس میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار ایکسین عدیل انور پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی وکلا صفائی کی استدعا پر ملزم عدیل انور پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے کیس کی سماعت 14 مئی تک کیلئے ملتوی کردی گئی یاد رہے کہ گرفتار ایکسین عدیل انور پر سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈرز میں خرد برد کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔