Live Updates

سرگودھا ڈویژن میں 32رمضان بازار وں میں1120سٹالز جبکہ135سے زائد فیئر پرائس شاپ قائم کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

بدھ 9 مئی 2018 22:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا ڈویژن کے 32رمضان بازار وں میں1120سٹالز جبکہ135سے زائد فیئر پرائس شاپ قائم کرنے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سرگودھا اور اس کی چھ تحصیلوںمیں 13رمضان بازاروں میں 520سٹالز اور فیئر پرائس شاپس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی طرح سے ضلع خوشاب میں 7رمضان بازاروں 285سٹالز اور فیئر پرائز شاپس لگائی جائیگی اسی طرح سے ضلع میانوالی میں چھ رمضان بازاروں پر 100سٹالز لگائے جائیں گے جبکہ 10سے زائد فیئر پرائس شاپس بھی لگائی جائیگی ضلع بھکر میں بھی 9رمضان بازاروں پر 113سٹالز جبکہ 9فیئر پرائس شاپس بھی لگائی جائیگی چاروں اضلاع کی انتظامیہ کی طرف سے ان بازاروں میں سٹالز اور دیگر امور کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیکر کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب کو مکمل رپورٹ جاری کر دی ہے کمشنر سرگودھا نے رمضان المبارک کے دوران لگائے جانے والے ان بازاروں میں عوام کو سبزیاں ، چاول ، بیسن ، مشروبات ، کھجور ، گوشت سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات