سرگودھا، 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

سرگودھا ڈویژن میں 4 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران اور11 ریٹرننگ آفیسران اور 22 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،الیکشن کمیشن آف پاکستان

بدھ 9 مئی 2018 22:16

سرگودھا، 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسران اور ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،سرگودھا ڈویژن میں 4 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسران اور11 ریٹرننگ آفیسران اور 22 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آزادنہ اور منصفانہ الیکشن کروانے کیلئے سرگودھا کے چاروں اضلاع خوشاب میانوالی بھکر اور سرگودھا کی قومی اسمبلی کی11سیٹیوں کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ ، ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،ضلع سرگودھا کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر مقرر کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں جن میں حلقہ این اے 88 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بھلوال عارف محمود خان کو ریٹرننگ اور تحصیل بھیرہ کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ اور تحصیل بھلوال کیلئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بھلوال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،حلقہ این اے 89 کیلئے محمد ارم ایاز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بھلوال کو ریٹرننگ آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ،حلقہ این اے 90 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد ظفر اقبال کو ریٹرننگ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،حلقہ این اے 91 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد عبدالجبار کو ریٹرننگ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،حلقہ این اے 92 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا محمد طارق کو ریٹرننگ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرگودھا کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرمقرر کر دیا ،ضلع خوشاب کی قومی اسمبلی کی 2 نشستو ں کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمقرر کرتے ہوئے ،حلقہ این اے 93 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب محمد عرفان ندیم کو ریٹرننگ آفیسر،ایڈیشل ڈپٹی کمشنر فنانس خوشاب اوراسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرحلقہ این ای94 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاملک اعجاز آصف کو ریٹرننگ آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب اورڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر خوشاب کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ،ضلع میانوالی کی قومی اسمبلی کی دو نشستوں کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مقرر کرتے ہوئے ،حلقہ این اے 95 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی طارق محمود ر کو ریٹرننگ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر عیسا خیل اور چیف ایجوکیشن آفیسر میانوالی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،حلقہ این اے 96 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی عبدالرحمن کو ریٹرننگ آفیسر،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک میانوالی اور ایکسئین ایری گیشن میانوالی کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ،ضلع بھکر کی قومی اسمبلی کی 2 نشستوں کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مقرر کرتے ہوئے ،حلقہ این اے 97 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر احمد نواز خان کو ریٹرننگ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ اور چیف آفیسر کلور کوٹ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر،حلقہ این اے 98 کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکرظفر اللہ خان کو ریٹرننگ آفیسر،اسسٹنٹ کمشنر منکیرہ اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگر کالج منکیرہ کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرتعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔