سرگودھا ،غیر پائلٹ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر گیا

بدھ 9 مئی 2018 22:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) سرگودھا کے نواحی چک 86 شمالی میں بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر گیا کھیتوں میں گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا سرگودھا شہر کے قریب 86 شمالی چک کے قریب روٹیں کی پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کر رہا تھا کہ اس دوران فنی خرابی کے باعث نواحی چک میں تربیتی طیارہ انتہائی نیچی پرواز کر رہا تھا کہ آبادی سے کچھ دور جا کر یہ تربیتی طیارہ گر گیا ذرائع کے مطابق طیارہ گرنے سے اسے جزوی نقصان پہنچا ہے حساس اداروں کے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق طیارہ کھیتوں میں گرنے کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :