سرگودھا،الیکشن کمیشن کے حکم پر پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کے فنڈز فریز کر دیئے گئے

فنانس سیکرٹری کی طرف سے ترقیاتی سکیموں کے ہیڈز سے ادائیگیاں نہ کرنے کے احکامات جاری، ذرائع

بدھ 9 مئی 2018 22:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) الیکشن کمیشن کے حکم پر پنجاب بھر میں ترقیاتی سکیموں کے فنڈز فریز کر دیئے گئے فنانس سیکرٹری کی طرف سے ترقیاتی سکیموں کے ہیڈز سے ادائیگیاں نہ کرنے کے احکامات جاری ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمہ میں چند روز باقی رہ گئے پنجاب حکومت اور لیگی ممبران اسمبلی کی طرف سے ترقیاتی فنڈز تیزی سے خرچ کیے جار ہے تھے جن میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کی شکایات کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹرئیل کے استعمال کی بھی شکایات موصول ہوئی تھیں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت کے آخری ماہ کے دران فنڈز خرچ کرنے کو پری پول ریگنگ قرار دیا گیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے پہلے تو سرکاری محکموں میں بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی کے لیے احکامات جاری کیے جسکے بعد ترقیاتی سکیموں کے فنڈز بھی سیز کرنے کی ہدایات جاری کیں جس پر فنانس سیکرٹری پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرز کو فوری طور پر ترقیاتی فنڈز کے ہیڈ فریز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ان ہیڈز سے کسی بھی قسم کی ادائیگیاں نہ کرنے کے احکامات بھی صادر کیے ہیں جس کے بعد سرگودھا میں جاری دو ارب سے زائد کے ترقیاتی کاموں پر فوری طور پر کام روک گیا ہے ٹھیکیداروں کی طرف سے کام ادھورے چھوڑ دیئے گئے ہیں