سرگودھا،محکمہ ریونیوکے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث 20اضلاع میں مارکیٹ فیس کی مد میں 35کروڑ 40لاکھ روپے کی ریکوری نہ ہو سکی

مارکیٹ کمیٹیاں مالی بحران کا شکار ، حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں

بدھ 9 مئی 2018 22:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) محکمہ ریونیوکے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث 20اضلاع میں مارکیٹ فیس کی مد میں 35کروڑ 40لاکھ روپے کی ریکوری نہ ہو سکی مارکیٹ کمیٹیاں مالی بحران کا شکار ، حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا، حافظ آباد ، منڈی بہائو الدین ، سیالکوٹ ، راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال ، بھکر، میانوالی ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملتان ، لودھراں ، خانیوال ، وہاڑی ، اوکاڑا، پاکپتن ، بہاولپور اور مظفر گڑھ کے اضلاع میں قائم مارکیٹ کمیٹیوں کے مارکیٹ فیس کی مد میں کروڑوں روپے ادا نہیں ہو سکے جس کی ریکوری کے لیے مارکیٹ کمیٹی نے متعلقہ تحصیلداروں کو تحریری طور پر رپورٹس بھجوائی اور ریکوری کو یقین بنانے کی بھی سفارش کی جس کے باوجود کئی ماہ سے محکمہ ریونیو کے تحصیلداروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث اس وقت تک 35کروڑ 40لاکھ روپے کی ریکوری کئی ماہ گزرنے کے باوجود نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مارکیٹ کمیٹیاں شدید مالی بحران کا شکار ہو گئیں حکومت پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو فوری ریکوری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :