چنیوٹ،شہر کی معروف سیاسی شخصیت سردار حیدر بخشی نے باقاعدہ طور پر چنیوٹ ضلع کی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا

بدھ مئی 22:19

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) شہر کی معروف سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت سردار حیدر بخشی نے باقاعدہ طور پر چنیوٹ ضلع کی سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھ کر ونگا عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر سیاسی میدان میں آیا ہوں میرے والد محترم سردار بلال بخشی کی شہر بھر میں سیاسی اور سماجی حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں میں اسی روایت کو آگے لیکر چلوں گا انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا شہر اس وقت بہت سے مسائل کا شکار ہے میں ہر جگہ پر چنیوٹ ضلع کی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرونگا لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے سے قلب کو بڑا سکون ملتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے اور میں یہ فریضہ سر انجام دیتا رہوں گا