پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ

زیڈ ٹی بی ایل اور پی سی بی ویمنز الیون کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آج آمنے سامنے ہوں گی

بدھ 9 مئی 2018 22:39

پی سی بی ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ ((پی سی بی)) کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل کل جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل) اور پی سی بی ویمنز الیون کی ٹیمں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

زیڈ ٹی بی ایل کی ٹیم ایونٹ میں مسلسل چھ فتوحات حاصل کر کے ایونٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ پی سی بی الیون نے چھ میں سے چار کامیابیاں حاصل کیں، اسطرح زیڈ ٹی بی ایل کو ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔۔