Live Updates

اصغر خان کیس دوبارہ کھلنے سے دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی ہو جائے گا ‘یاسمین راشد

عوام کو صرف جھوٹے وعدے ، کھوکھلے نعروں اور سوہانے خواب دکھا کر عوام کو ٹرخایا جا رہا ہے‘رہنما تحریک انصاف

بدھ 9 مئی 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کی مرکزی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس دوبارہ کھولے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اصغر خان کیس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ماضی میں نواز شریف اور دیگر کس خلائی مخلوق کے سیاسی کھلاڑی بنے ہوئے تھے ، ڈکیٹیر کے گملے میں اُگنے والے نواز شریف آج کس منہ سے ووٹ کے عزت کی بات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی حکومت اقتدار کے آخری دنوں میں بھی عوام سے جھوٹے وعدے کرنے سے باز نہیں آرہی ، ن لیگ کی کر پشن کی لسٹ دن بہ دن طویل ہو تی جارہی ہے ، ۔اقتدار جاتا دیکھ کر رونا دھونا شروع کر دیا ہے،شریف فیملی تنہا ئی کا شکا ر ہوچکی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف مظلومیت کی ڈرامہ بازی کامیا ب نہیں ہو سکے گی۔ انہوںنے کہا کہ مک مکا کرنے والے سیاستدانوں کو اب عوام سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور ان کے پیٹ پھاڑ کر ملک کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصول کریں گے۔انہوںنے مزید کہاکہ عوام کو صرف جھوٹے وعدے ، کھوکھلے نعروں اور سوہانے خواب دکھا کر عوام کو ٹرخایا جا رہا ہے ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر اس مافیا کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات