Live Updates

ن) لیگ کا جنوبی پنجاب سے بوری بستر گول ہو چکا انشاء اللہ جلد ملک بھر سے ہوجائے گا‘اعجاز چوہدری

جنوبی پنجاب اور فاٹا کی عوام کو پی ٹی آئی بنیادی حق دلائے گی ، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہیں

بدھ 9 مئی 2018 22:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کاخیر مقدم کر تے ہیں،جنوبی محاذ کے رہنماؤں کی شمولیت پی ٹی آئی کی بڑی کامیابی ہیں، عمران خان نے جنوبی پنجاب اور فاٹا کے عوام کے دل جیت لیے ہیں، (ن) لیگ کا جنوبی پنجاب سے بوری بستر گول ہو چکا انشاء اللہ جلد ملک بھر سے ہوجائے گا، جنوبی پنجاب اور فاٹا کی عوام کو پی ٹی آئی بنیادی حق دلائی گی ، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہیں،پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر مظبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم لائے گی اور عوام کی امیدیں پر پورے اترے گی ۔

وہ گز شتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی فرانس کے صدر میاں زوالفقار کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانی کو ووٹ کاحق ملنا چائیے،پی ٹی آئی اقتدار میںآکر اوورسیز پاکستانی کے مسائل حل کر ے گئی،یہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیںاور بیرون ملک سے ایک بڑی رقم کما کر ملک میں لاتے ہیں ، تما م اوورسیز پاکستانی صرف پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں اووسیز پاکستانی کو ان کا جا ئز مقام ملے گا،ملک کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑے رول اوورسیز پاکستانی کاہے ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے اووسیز پاکستانیوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔

بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے رحیم خان سے پارٹی رہنما شاہد طالب ، گجرات سے تاشفین صفدر ، محمد شاہد ، نواز نت اور فیاض بھٹی نے ملاقات کی جس میں آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات