اندھیرے کو روشنی میں بدلنے کیلئے جدوجہد جاری ہے، ناظم رجحانی

گزشتہ سال کے حدف کو کامیابی سے ہمکنارکرکی200افراد کی آنکھوں کو منور کیا

بدھ مئی 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) کراچی ایئر پورٹ لائنز آئی کلب کی جانب سے PCہوٹل میں نابینا افراد کیلئے قرنیاز کے حصول کیلئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لائنز کلب کے ممبران کے علاوہ روٹری کلب ودیگر کاروباری حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس کی نظامت کے فرائض دونوں آنکھوں سے محروم امیگوز ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری انعام الدین نے ادا کئے اس موقع پر کراچی ایئر پورٹ لائنز آئی بینک کے صدر ناظم رجحانی نے بتایا کہ اندھیرے کو روشنی میں بدلنے کی جودجہد جاری ہے۔

گزشتہ سال اسی مقام پر منعقدکردہ کانفرنس میں مخیر حضرات نی200قرنیاز عطیہ کئے تھے۔الحمدالله اس میں سی198افراد کامیاب سرجری کے بعد اپنے اہلخانہ کی کفالت کر رہے ہیں جو کہ ہمارے لئے نہایت خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ LRBTکے تعاون سے کامیاب سرجری کے بعد یہ اہداف حاصل ہوئے انہوں نے کہا کہ آنکھوں کیلئے قرنیہ سری لنکا ، نیپال سے درآمد کئے جاتے ہیں ۔

جبکہ ایک قرنیے پر تقریباً42000روپے خرچ ہوتے ہیں۔ جبکہ سرجری LRBTمیں بلامعاوضہ کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ڈونر کانفرنسز ودیگر پروگرامات کے تمام تر اخراجات لائنز کلب برداشت کرتی ہے جبکہ ڈونر کے دئے گئے پیسے صرف قرنیا کے حصول پر ہی لگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دفعہ قرنیہ کے علاوہ روزگار اسکیم بھی متعارف کرائی جارہی ہے جس میں بیروزگارافراد کو بغیر کسی رہن کے 25000روپے ایک سال کی مدت کیلئے شخصی ضمانت پر دیئے جائیں گے تاکہ بیروزگار افراد روٹری ودیگر چھوٹے کاروبار کے ذریعے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔

اس کے علاوہ گھریلو خواتین سلائی مشین کے زریعے سلائی کڑائی کر کے اپنے گھر کی کفالت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ 25000روپے تک کا قرضہ جسکی واپسی ایک سال مقررکی گئی ہے اس سے بیروزگاری کی شرح میں نمایا کمی واقع ہوگی۔ انکی اپیل پر مخیر حضرات نے 350قرنیاز کے حصول کیلئے رقومات جمع کرائیں جو تقریباً14کروڑ 7لاکھ روپے بنتی ہے اسکے علاوہ مخیر حضرات نے روزگار اسکیم کیلئے 6کروڑ روپے سے زاہد رقم جمع کرائی جس پر صدر لائنز کلب نے مخیر حضرات کا شکریہ اداکیا اس تمام عمل میں ڈونر ز نے اپنا نام بھی مخفی رکھنے کی اپیل کی جس پر انکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ناظم رجحانی نے کہا کہ انشاالله جلد ہی LRBTکے توسط سے 350مستحق لوگوں کی سرجری کے بعد آنکھوں کی روشنی بحال ہوگی اور وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں گے جبکہ بے روز گار افراداب اپنے روزگار کے ذریعے خود کفیل ہوجائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر لائنز کلب ایئر پورٹ آئی بینک کی ٹیم نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا۔