Live Updates

ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے حلقہ کا دورہ، مختلف اسکولوں میںشہر کو ہرا بھرا کرنے کے لیے طلباء و طالبات میں مختلف پودوں کے بیج تقسیم کیے

بدھ 9 مئی 2018 22:42

ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے حلقہ کا دورہ، مختلف اسکولوں میںشہر کو ہرا بھرا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کیا اور مختلف اسکولوں میں کراچی شہر کو ہرا بھرا کرنے کے لیے طلباء و طالبات میں مختلف پودوں کے بیج تقسیم کیے اور کہا کہ آئندہ ہونے والی موسمی تبدیلی کے لیے شہر کراچی گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے سازگار ماحولیاتی فضا فراہم کرنا ہم سب کی اوّلین ذمہ داری ہے۔

یہ بات انہوں نے ریلوے اسکول ، ہزارہ کالونی ، ہجرت کالونی، دہلی کالونی ، گزری کالونی اور سٹی ریلوے کالونی میں مختلف اسکولوں کے دورے کے موقعے پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تیزی سے موسمیاتی تبدیلی ہو رہی ہے اس کے لیے حکمرانوں نے کوئی تیاری نہیں کی۔

(جاری ہے)

آج پورا شہر کراچی کنکریٹ کا پہاڑ بن چکا ہے۔

حکمرانوں کے ساتھ ساتھ سماجی ادارے اور سول سوسائٹی شہر کراچی کو ہرا بھرا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے تاکہ آئندہ ہم اپنی نئی نسل کو بہتر ماحول میں محفوظ مستقبل فراہم کرسکیں۔ اگر حکمران سنجیدہ ہوتے تو عمران خان کی طرح صوبہ سندھ میں بھی بلین ٹری سونامی کے منصوبے کا آغاز کرتے لیکن حکمرانوں کو قوم کو درپیش مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات