Live Updates

سندھ پر چور لٹیروں اور کرپٹ ٹولے کی حکمرانی ہے،شہر قائد پر قبضے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، طاہرملک

بدھ 9 مئی 2018 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک نے کہا ہے کہ سندھ پر چور لٹیروں اور کرپٹ ٹولے کی حکمرانی ہے۔ شہر قائد پر قبضے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ گزشتہ دس سال سے مسلسل حکمرانی کرنے والے زرداری گروپ نے کراچی شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں دوبارہ کامیابی کے لیے کراچی کے شہریوں کو بے وقوف بنانے کے لیے جھوٹے دعوے اور وعدے کرکے اقتدار پر قابض ہونا چاہتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر کے امن کو خراب کرنے والی پیپلز پارٹی اپنے غنڈوں کو لگام دے ۔ تحریک انصاف کے نظریاتی اور سیاسی کارکنان پارٹی قائد کا پیغام گلی گلی گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ بارہ مئی کو الہ دین پارک سے متصل گرائونڈ میں ہونے والا جلسہ عام کراچی کے لیے امن، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے گا۔ کارکنان جلسے کے لیے بھرپور تیاریاں کریں۔ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف بھی کراچی شہر سمیت پورے سندھ سے کلین سویپ کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات