جماعت اسلامی خواتین کا سہ ماہی رپورٹنگ 11-12مئی کو ہوگا

بدھ 9 مئی 2018 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کا سہ ماہی رپورٹنگ اجتماع 11 اور12 مئی کو مرکزی دفتر الفلاح کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کریں گی۔ اجلاس میں صوبے اور شعبوں کی نگراں سہ ماہی رپورٹ اور الیکشن کے حوالے سے کیے گئے کاموں کا جائزہ پیش کریں گی۔