چکدرہ پریس کلب کی کابینہ کی تقریب حلف برداری

بدھ مئی 22:46

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) چکدرہ پریس کلب کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئرہمایون خان نے کابینہ اراکین صدر محمد اسرار،نائب صدر عبدالرحیم،جنرل سیکرٹری جاویدالرحمان ، جائنٹ سیکرٹری احمد شاہ،آفس سیکرٹری طارق حسٴْین بہرام خیل اور فنانس سیکرٹری نورفقیر سے ان کے عہدوں کاحلف لیا،اس سے قبل پریس کلب کے صدر محمد اسرار نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے تقریب میں شریک مہمانوں کاخیرمقدم کیااور پریس کلب کے مسائل اجاگرکئے۔