چیف جسٹس نے سانحہ اے پی ایس سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا

بدھ 9 مئی 2018 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سانحہ اے پی ایس سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کی ،جسٹس میاں ثاقب نثارنے اے پی ایس سکول سانحے سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا ،چیف جسٹس نے دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی دیئے ،شہدا بچوں کے والدین نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو احسن اقدام قرار دیا