ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی11کو علمدار روڈ اور 13 مئی کوہزارہ ٹاون میں جلسہ عام منعقد کریگی

بدھ 9 مئی 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام جمعہ 11مئی کو علمدار روڈ اور 13 مئی ہزارہ ٹاون میں جلسہ عام منعقد کریںگی جس سے پارٹی چیرمین اور دیگر مرکزی رہنما خطاب کریںگے پارٹی کے مرکزی بیان کے مطابق عالمی حالات میں تیزی کیساتھ تبدیلی اور خطے میں جاری گشیدگی اور آئے روز ہونے والے تبدیلیوں کے اثرات ملکی و صوبائی سیاسی حالات جلسوں کے ایجنڈے ہونگے ،جبکہ حلقہ بندیوں کے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرکے انھیںاعتماد میں لیا جائیگا۔

بیان میں کہا گیا کہ HDP نے ہزارہ قوم کو سیاسی تنہائی سے نکالنے کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے ہر طرح کے مذہبی انتہاپسندی کے خلاف جمہوری،سیاسی جد و جہد کا راستہ اختیار کیا اور صوبے میں آباداقوام و قبائل کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ،روابط کو مستحکم بناے کے سلسلے میں صوبے کے جمہوری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کئے،جسکی وجہ سے ہزارہ قوم کی مظلومیت اوقر قتل عام کے خلاف صوبے کے تمام جمہوری قوتوں نے پر زور آواز بلند کی ۔

(جاری ہے)

پارٹی نے صوبے میں نسل پرستی اور غیر جمہوری اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے میرٹ کی پائمالی،اقرباپروری،سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر ملازمتوں کی بند بانٹ کے خلاف جس طرح آواز بلند کی کوئٹہ کے شہری اس کے گواہ ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ عوام کے بنیادی حقوق کے حصول،صحت،تعلیم اور روزگار کی فراہمی،مہنگائی اور گربت کے خاتمہ کیلئے پارٹی نے ہمیشہ اصولوں کی بنیاد پر موقف اختیار کرتے ہوئے کوئٹہ کے شہریوں ک ترجمانی کی ہے،یہی وجہ ہے کہ پارٹی کو یقین ہے کہ جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرکے اپنی وابستگی اور مضبوط سرپرستی کو ثابت کریںگے۔

بیان میں پارٹی کارکنوں کو ہر صورت میں جلسوں میں اپنی شرکت و حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے جلسوں کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی گئی۔