مانسہرہ پولیس نے خواجہ سرا کو قتل کرنے والے ملزم محمد ریاض سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کر لیا

بدھ 9 مئی 2018 23:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) مانسہرہ پولیس نے خواجہ سرا کو قتل کرنے والے ملزم محمد ریاض سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کر لیا۔ نوسر باز کو سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم سے 50 ہزار سے زائد رقم برآمد ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بین الاضلاعی نوسر باز طاہر عرف چٹہ کو ایس ایچ او سٹی عامر خان نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس نے مانسہرہ کی ایک کاروباری شخصیت سے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے کی رقم چھینی تھی تاہم پولیس نے 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی ہے۔ مانسہرہ کے عوامی حلقوں نے ملزم محمد ریاض کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی عامر خان کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :