اپر سرن کینال میں شگاف پڑنے سے ارد گرد کے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا

بدھ 9 مئی 2018 23:14

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) اپر سرن کینال میں شگاف پڑنے سے ارد گرد کے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، نہر کو پانی کی سپلائی بند کر دی گئی ہے، تین ماہ کے دوران تیسری مرتبہ نہر میں شفاف پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنڈر بیداری کے مقام پر اپر سرن کینال میں گذشتہ روز اچانک شگاف پڑ گیا اور نہر کا پانی قریبی آبادی میں داخل ہو گیا جس سے مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ اپر سرن کینال میں شگاف پڑنے کا یہ تین ماہ کے دوران تیسرا واقعہ ہے۔ نہر میں شگاف پڑنے کے بعد پانی کی سپلائی بند کر دی گئی جس کے بعد پکھل کے زمینداروں کو شدید و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :