جشن ہزارہ کے رنگا رنگ اور پروقار انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع ہیں۔ ڈی ایس او ہری پور

بدھ 9 مئی 2018 23:14

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہری پور احمد زمان خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام میلہ جشن ہزارہ کے رنگا رنگ اور پروقار انعقاد کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہے جو کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ کر اپنے انعقاد کی 100 سالہ روایت میں ایک منفرد و نئی تاریخ رقم کرے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سپورٹس افسر احمد زمان خان نے کہا کہ میلہ جشن ہزارہ اہلیان ہری پور کی سو سالہ پرانی مگر صحت مند روایت ہے جو ہزارہ کے کھیلوں اور ثقافت کی آئینہ دار ہے جس میں زمینداروں سمیت ہر قسم کی کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی و منتظمین گہری دلچسپی لیتے اور اسے اپنا میلہ سمجھ کر بھرپور انجوائے کرتے ہیں۔ احمد زمان نے بتایا کہ میلہ جشن ہزارہ میں تمام ثقافتی، علاقائی و قومی کھیل شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :