یونیورسٹی آف ہری پور میں سٹوڈنٹس کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد

بدھ 9 مئی 2018 23:15

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور میں سٹوڈنٹس کے زیراہتمام میوزیکل نائٹ شو کا انعقاد کیا گیا۔ ہری پور کے مقامی گلوکاروں کے علاوہ اسلام آباد اور ایبٹ آباد سے بھی نامی گرامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ میوزک کی رنگا رنگ تقریب سے طلباء و طالبات خوب لطف اندوز ہوئے۔ میوزیکل شو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی اعجاز علی خان درانی تھے۔ اس موقع پر ہری پور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و ممبران سابق صدر سید صفدر زمان شاہ، حاجی فخر عالم، ملک عبدالواحد، ملک سہیل، امجد چغتائی، شیخ ذوالفقار، تنویر احمد اعوان اور ارساد تنولی کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔ یونیورسٹی آف ہری پور کے طلباء و طالبات کے زیراہتمام مقامی ہال میں سکنگ فیسٹ میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔