پرائمری سطح پر طلبہ کی تحقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے آٹھویں قومی جونیئر جوائے کی تقریب

بدھ 9 مئی 2018 23:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2018ء) پرائمری سطح پر طلبہ کی تحقیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے کیلئے آٹھویں قومی جونیئر جوائے کی تقریب ماڈرن ایچ پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبہ بھر سے 40 تعلیمی اداروں کے ایک ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی جن کے مابین نظم خوانی، پلے ڈائو ماڈلنگ، گفٹ، ریپنگ، ٹرک آرٹ، سنیڈ اپ کامیڈی اور دیگر مقابلے منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

جناح پبلک سکول حویلیاں کی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ طالبہ طیبہ گل نے ٹرک آرٹ مقابلہ میں اول پوزیشن جبکہ حمیرا بی بی نے سنیڈ اپ کامیڈی میں اعزازی پوزیشن حاصل کر کے قومی سطح پر ادارہ کا نام روشن کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی تھائی لینڈ کی ماہر تعلیم لورین بروز تھیں جنہوں نے طلبہ کی عمدہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالہ سے پروگرام کو احسن اقدام قرار دیا۔