راولپنڈی، نیو اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بھری200 کیپسول سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی

بدھ مئی 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بھری200 کیپسول برآمد کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اطلاعات کے مطابق نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر عرب امارات کی پرواز 613کے ذریعے سعودی عرب جانے والے مسافر شہباز سکنہ سیالکوٹ کے سامان کی چیکنگ کے دوران ہیروئن سے بھرے 200کیپسولوں کا پیکٹ برآمد کر لیا اے ایس حکام کے مطابق پیکٹ کا وزن 1100گرام جبکہ ایک کیپسول میں بھری ہیروئن کا وزن15گرام ہے تاہم اے ایس ایف نے ملزم شہباز کو حراست میں لے کر ایٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں دے دیا ہے جنہوں نے ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :