سانگھڑ،چوٹیاریوں شہر میں دن دھاڑی28سالہ نوجوان محمد حینف ملاح قتل

بدھ 9 مئی 2018 23:17

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) چوٹیاریوں شہر میں دن دھاڑی28سالہ نوجوان محمد حینف ملاح قتل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سویرے چوٹیاریوں کا زمیندار حنیف ملاح گھر سے زمینوں پر جانے کے لئے نکلے کہ پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم افراد نے سیدھی فائرنگ کرکے انہیں موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ چوٹیاریوں پولیس لاش کو جائے واردات سے سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس نے لاش دفنانے کے لئے ورثاء کے حوالے کردی مقتولین کے والد سومار ملاح اور دیگر ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمارے 28سالہ نوجوان محمد حنیف ملاح کو بے گناہ کیریو برادری کے افراد نے قتل کیا ہے جبکہ مقتول کے سوگوار خاندان میں دو بچے اور ایک بیوہ ہے آخری رپورٹ آنے تک چوٹیاریوں تھانے پر قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوا تھا