سانگھڑ،میری چچی تسنیم چچا جبار اور کزن زولفقار مجھے جنسی تششدپر مجبور کرتے تھے تینوں نے مل کر مجھے زہریلی دوا پلائی،مقدس جٹ

حیدر آبادفتح چوک سے مہمان آئی ہوئی پچیس سالہ لڑکی کو جان سے مارنے کی کوشش کی

بدھ مئی 23:17

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) حیدر آبادفتح چوک سے مہمان آئی ہوئی لڑکی پچیس سالہ مقدس جٹ کو اپنی ہی چچی تسنیم بی بی جبار جٹ اور کزن ذولفقار نے زبردستی مبینہ زہریلی دوا پلا کر جان سے مارنے کی کوشش کی متاثر ہ لڑکی مقدس نے پولیس اور میڈیا کوبیان دیتے ہو ئے کہا ہے کہ مجھے میری سوتیلی ما ںصفیاںنے حیدرآباد سے میری چچی تسنیم کیساتھ رہنے کے لئے سانگھڑ کے گا ئوں چوہدری انور بھیجا تھا گزشتہ تین ماہ سے میں اپنے چچا جبار کے گھر پے رہ رہی ہوں میری چچی اپنے پورے گھر کا کام کروانے کے ساتھ ساتھ تشدد کرتی تھی جب کہ میری چچی تسنیم چچا جبار اور کزن زولفقار مجھے جنسی تششدپر مجبور کرتے تھے تینوں نے مل کر مجھے زہریلی دوا پلائی ہے جس سے میں بہوش ہو گئی لڑ کی چیخ و پکار پر محلے کے لوگوں نے متا ثرہ لڑکی کو سول اسپتال پہچایا جب کہ متاثرہ لڑکی بیان پر ایس ایچ او جابر حسین لاھوری نے متا ثرہ لڑکی مقدس کی فریاد پر چچی تسنیم چچا جبار اور کزن زلفقار پر مقدمہ درج کر کے تسنیم اور کزن زلفقار کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ متاثرہ لڑکی کو کل عدالت میں پیش کیا جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :