سکھر،انجمن تاجران شاہی بازار سکھرکے زیر اہتمام بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

بدھ 9 مئی 2018 23:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) انجمن تاجران شاہی بازار سکھرکے زیر اہتمام بلدیہ اعلی سکھر کے مئیر ارسلان اسلام شیخ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ڈپٹی مئیر سکھر طارق چوہان سمیت سکھر میونسپل کارپوریشن کے مختلف ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے افسران شرف الدین ڈنور ، آصف خان ، سید منظر زیدی ، فیاض میمن و دیگر سمیت انجمن تاجران شاہی بازار سکھر کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی ، جنرل سیکریٹری خالد شمسی ، عامر انصاری سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی انجمن تاجران شاہی بازار سکھر کی جانب سے مئیر سکھر ، ڈپٹی مئیر و دیگر افسران کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ اور سندھ کو روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران شاہی بازار کے صدر حاجی شفیع محمد عباسی نے مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے شہر میں ترقیاتی کاموں سمیت شہر کی بہتری کیلئے مثالی کاموں کی تعریف کی اور تاجروں کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا مئیر سکھر ارسلان شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تاجر برادری ملکی معشیت میں ریڑھ کی حثیت رکھتی ہیں ان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں تجارتی مراکز میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات سمیت اسٹریٹ لائٹ و ڈرینج سسٹم کی درستگی کیلئے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات دی ہے انشاء اللہ آپسی اتحاد اور ایک دوسرے کے تعاون سے شہر سکھر کو مثالی شہر بنایا جائیگا بعد ازیں اختتام تقریب مئیر سکھر نے حاجی محمد شفیع عباسی و دیگر افسران و تاجر برادری کیساتھ شاہی بازار و دیگر اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اور تاجروں کی جانب سے کی جانیوالی نشاندہی پر متعلقہ عملے کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

متعلقہ عنوان :