شہباز شریف کی اچانک صفدرآباد آمد ،مرکز گندم خریداری میں کسانوں کی شکایات سنیں

موقع پر کسانوں کے مسائل حل کر نے کا حکم

بدھ 9 مئی 2018 22:25

شہباز شریف کی اچانک صفدرآباد آمد ،مرکز گندم خریداری میں کسانوں کی ..
صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی اچانک صفدرآباد آمد ،مرکز گندم خریداری میں کسانوں کی شکایات سنی اور موقع پر کسانوں کے مسائل حل کر نے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف گذشتہ سہ پہر بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے ۔ہیلی کاپٹر کو نواز شریف سٹیڈیم میں اتارا گیا ۔

بذریعہ کار مرکز گندم خریداری صفدرآباد پہنچے ۔وزیر اعلیٰ کا استقبال میونسپل کمیٹی خالد محمود بھٹی،وائس چیئر مین سیٹھ رضوان ، جیوے شہباز شریف تحریک پا کستان کے چیئر مین چوہدری خضر حیات طور، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی چوہدری اعجاز اشرف، انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد جمیل، مسلم لیگی کارکن عبدالقیوم رحمانی،خالد زرگر ، مسلم لیگی رہنماء جاوید مجید ،خالد حسین سعید،حاجی کلیم الحسن بابر، مقصود اشرف سبحانی، گلفام شہزاد انصاری، مسٹر اے ڈی و دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے کسانوں نے انچارج اللہ بخش گوندل اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (زراعت) کے خلاف شکایات انبار لگا دیے ۔جس پر وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے موقع پرہی مسائل کو حل کر نے کا حکم دے دیا ۔جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی صفدرآباد زاہد شاہ بخاری نے چیئر مین میونسپل کمیٹی صفدرآبادخالد محمود بھٹی کی مبینہ طور پر نو کروڑچار لاکھ روپے کی کر پشن کی شکایت اور ثبوت فراہم کیے ۔

جس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق کو کو شام تک رپورٹ دینے کا حکم دے دیا ہے ۔مسلم لیگی رہنماء و اپوزیشن لیڈ ر جاوید مجید نے درخواست دی ہے کہ چیئر مین میونسپل کمیٹی صفدرآبادخالد محمود بھٹی میونسپل کمیٹی کی نئی عمارت ہائوس کی منظوری کے بغیر شروع کر دی ہے۔اور اس کی لاگت کا بل بھی وصول کر لیا ہے مگر عمار ت ابھی تک مکمل نہ ہو سکی و دیگر مبینہ طور پر کی گئی کرپشن پر سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔جس پر وزیر اعلیٰ نے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔