لاہور، ریلوے پریم یونین مزدور وں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی : چوہدری محمود الاحد

مختلف لبیر یونیز کے لوگوں کی پریم یونین میں شمولیت ہماری مثبت کاوشوں کا نتیجہ ہے،صدر پریم یونین ورکشاپ ڈویژن

بدھ 9 مئی 2018 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2018ء) صدر پریم یونین ورکشاپ ڈویژن چوہدری محمود الاحد نے کہا ہے کہ ریلوے پریم یونین مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔مختلف لبیر یونیز کے لوگوں کی پریم یونین میں شمولیت ہماری مثبت کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پریم یونین میں شامل ہونے والے لبیر یونین عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میںپریم یونین کے عہدیداران مشاق خان ، رفیق اعوان ، رشید احمد باجوہ ،محمد ارشد ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس ملک کا مزدور حکمرانوں کے جبر کی چکی میں پس رہا ہے اور آج تک وہی پرانے کوارٹرز اور خستہ حال لبیر کالونیاں مزدور وں کی محنت کا منہ چڑھا رہی ہیں لیکن پاکستان ریلوے میں پریم یونین کے کارکنان نے جہاں ریل کے پیہے کو اپنی شبانہ روز محنت سے چلایا ہے اب ریلوے مزدور اپنے حقوق کے حصول کیلئے بھی جدوجہد کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ پریم یونین گذشتہ ادوار میں بھی ریل مزدور کے حقوق کی جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی مزدوروں کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے لیبر یونین کے عہدیداران کو پریم یونین میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ریل مزدور اور پریم یونین اس ملک کی ترقی کیلئے لازم ملزوم ہیں اور پریم کا رشتہ مزدور کے ساتھ ایسا ہی ہے جیسے کسی خاندان کا اپنے سربراہ سے رشتہ ہو۔

متعلقہ عنوان :