بھارت نے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف حریت پسند کمانڈر ساجد بخاری کو 23سال بعد رہا کر دیا

براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچ گئے

بدھ 9 مئی 2018 22:27

راولاکوٹ ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے معروف حریت پسند کمانڈر ساجد بخاری کو تئیس سال بعد بھارت نے رہا کر دیا ساجد بخاری واپس پاکستان پہنچ گئے بھارتی سامراج کے خلاف موجودہ مسلح جدو دجہد کی بانی تنظیم جے کے ایل ایف کے سرکردہ جاری کمانڈر ساجد بخاری طویل ترین قید کے بعد رہائی پا گئے ساجد بخاری 1995میں اپنے ساتھیوں سمیت کوٹلی سے وادی کشمیر گئے تھے ان کے بعض ساتھی شہید ہو گئے تھے جب کے ساجد بخاری کو گرفتار کر لیا گیا تھا بذریعہ واگہ بارڈر وہ گزشتہ روز واپس پاکستان پہنچ گئے