ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا نائب تحصیلدار کے ہمراہ موضع مانکپیاں کا دورہ ‘مانکپیاں کی گرداوری کے عمل کا جائزہ لیا

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرآباد ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اشفاق گیلانی نے نائب تحصیلدار خواجہ اشفاق کے ہمراہ موضع مانکپیاں کا دورہ کیا اور محکمہ مال کی جانب سے مانکپیاں کی گرداوری کے عمل کا جائزہ لیا ،اپنے دورے کے دوران اے ڈی سی نے اہل دھیہ کے معاملات راستے شاملات وغیر کا بھی جائزہ لیااور محکمہ مال کے پٹواری چوہدری اقبال کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر اہلیان مانکپیاں میر عبدالرشید،عبدالقیوم عباسی،منیر عباسی،سائیں مظہر ،شبیر عباسی،شیافت عباسی،دلاور میر محمد شبیر سمیت دیگر بھی موجود تھے معززین علاقہ نے اے ڈی سی اور نائب تحصیلدار کی جانب سے گرداوری کے دوران علاقہ کا دورہ کرنے کے اقدام کو سراہا اور عوام کے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔