لیپہ کرنا ٹنل تعمیر کے میگا پراجیکٹ ،اضافی انتخابی حلقہ،ووٹر لسٹوں میں اندراج،ڈاکٹرز کی تعیناتی سمیت18نکاتی عوامی اجتماعی چارٹر آف ڈیمانڈ پر آل پارٹیز الائنس لیپہ کرنا کا اہم اجلاس 12مئی کو مظفرآباد میں طلب کر لیا گیا

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرآباد ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) لیپہ کرنا ٹنل تعمیر کے میگا پراجیکٹ ،اضافی انتخابی حلقہ،ووٹر لسٹوں میں اندراج،ڈاکٹرز کی تعیناتی،لیپہ بازار میں آتشزدگی میں تاجروں کو درپیش مسائل ،ادھورے تعلیمی اداروں کی تکمیل،سائنس کلاسزکا اجراء سمیت18نکاتی عوامی اجتماعی چارٹر آف ڈیمانڈ پر آل پارٹیز الائنس لیپہ کرنا کا اہم اجلاس 12مئی کو مظفرآباد میں طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اجتماعی مسائل وفاقی بجٹ میں ٹنل کے لیے فنڈز اور آزاد کشمیرکے بجٹ میںپچاس کروڑ رکھے جانے کی اطلاعات گائنا کالوجسٹس میڈیکل پلامٹ ڈاکٹر ز کی عدم دستیابی سڑکوں کی پختگی ٹنل ڈویلمنٹ اتھارٹی سمیت اجتماعی مسائل پر تفصیلی مشاورت کے بعد سفارشات تیار کر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو پیش کی جائیں گی اور فنڈز کے باقاعدہ مختص ہونے اور بجٹ پر یک اپ جاری ہونے کے بعد تاریخ ساز ریلی نکالنے پر بھی تجاویز دی جائیں گی ،گزشتہ روز الانس کی کور کمیٹی کے زعما شوکت جاویدمیر،منصور عالم قریشی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کی ہم نے سیاسی ،نظریاتی،وابستگیوں سے بالا طاق اجتماعی عوامی دیرینہ جائز مطالبات وسائل پر متفقہ جدوجہد کے لیے پلیٹ فارم تشکیل دے رکھا ہے جس پر ہم اللہ کی مخلوق کے لیے آسانیاں پیداکرنے کے لیے خلوص نیت سے پی مٹی کا حق ادا کرنے کی جستجو میں پیش پیش رہتے ہیں شوکت جاوید میر،منصور عالم نے کہا کہ ہم لیپہ کرناہ کی تمام سیاسی ،سماجہ مذہبی،تاجر ،طلبا سول سوسائٹی صحافتی تنظیموں کی دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے لیپہ کرناہ سے روالپنڈی اسلا م آباد تک ہماری کال پر کانفرنس کا کامیابی کے چار چاند لگائے ہم نے بھی اپنے غیور لوگوں کے اعتماد کو کبھی بھی نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ وادی لیپہ کرناہ سے تعلق رکھنے والے جملہ احباب اتوار کو دس بجے مرکزی ایوان صحافت میں شرکت کی دعوت عام ہے اور اخباری اطلاع کو دعوت نامہ تصور کیا جائے