بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے ‘سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو شہید اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ‘

جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرچودھری محمداشرف کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ مئی 22:27

میرپور ٍ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرچودھری محمداشرف نے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے ۔سرچ آپریشن کے دوران مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو شہید اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ۔ جعلی مقابلوں میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔سرسید کالج میں نوجوانوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے ۔

بھارتی حکمرانوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے ۔عالمی برادری اپنا معیار ترک کرئے ۔۔بھارتی جبر و ظلم سے کشمیریوں کی تحریک کبھی سرد نہیں ہوئی کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری محمداشرف نے کہا بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف ہے کشمیریوں کی دی گئی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہابھارتی سامراج کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں چھین سکتا آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گئی۔ کشمیری اور پاکستانی عوام ایک ہیں ۔کشمیریوں کا نصب العین ہی پاکستان ہے۔ ہم پاکستان کو اپنا قبلہ اول سمجھتے ہیں ۔ پوری کشمیری قوم پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کسی بھی مرحلہ پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔