چڑہوئی کی عوام نے ہمیشہ مجھے بے پناہ محبت و پیار دیا ‘ان کی والہانہ محبت کو کسی صورت فراموش نہیں کر سکتا‘ میں اکرم چٹھہ اور چڑہوئی کی عوام کا شکر گزار ہوں‘ اب وقت عمران خان اور تحریک انصاف کا ہے ‘2018میں عمران خان مملکت پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا استقبالیہ سے خطاب
بدھ 9 مئی 2018 22:27
(جاری ہے)
نواز شریف اور مودی یہ سمجھتے تھے کہ اگر بیرسٹر سلطان اقتدار میں ہوئے تو تقسیم کشمیر کی میں رکاوٹ ہو گا۔،لیکن نواز شریف میں تمھیں آج چڑہوئی کی غیرت مند عوام کے سامنے چیلنج کرتا ہوں کہ میں اقتدار میں ہوں یا نا ہوں کسی صورت تقسیم کشمیر نہیں ہونے دوں گا۔
میں نے اعلان کیا تھا کہ دنیا بھر میں مودی جہاں جہاں جائے گا میں اس کا پیچھا کروں گا۔مسئلہ کشمیر کو میں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوںمیں نے ہر فورم پر کہا ہے کہ میںڈیڑھ کڑور کشمیریوں کی آواز بنوں گا موجودہ حکومت ہے اور جو اپویشن ہے دونوں ملے ہوئے ہیں ان کی ٹانگوں میں اتنا دم خم نہیں ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کی بات کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں چڑہوئی میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری اکرم چٹھہ کی طرف سے اپنے اعزاز میںدئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہاکہ مجھے حکومت آزاد کشمیر کے جانے کی جلدی نہیںمجھ سے زیادہ تو ان کو جلدی ہے کوئی کہتا ہے کہ عدم اعتماد آ رہی ہے توفاروق حیدر خان کہتا ہے کہ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ انھوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ اپنے حق کی بات وفاق سے کر سکیںہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے سب سے زیادہ منصوبے آزاد کشمیر میں لگے ہوئے ہیں اور اس وقت سے زیادہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی آزاد کشمیر میں ہو رہی ہے۔ اس حکومت نے بلدیاتی الیکشن کی بات صرف جھانسہ دینے کے لئے کی ہے اس موقع پرچوہدری اکرم چٹھہ ایڈووکیٹ،سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب،ڈاکٹر نثار انصر ابدالی اُمیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ،چوہدری منیر، تاسب انصاری،چوہدری نصیر ایڈووکیٹ، سردار امتیاز، ظفر جمالی ،گل ریز انصاری، میڈم صبیحہ اور مظہر آمین، ملک عادل مبشر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر استقبالیہ ہ تقریب جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شاندار استقبال کیا گیا۔ انہیں پھولوںکے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.