پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں قومی امن کمیٹی قائم کر دی گئی

مرکزی چیئر مین امن کمیٹی پاکستان مصطفی انصاری نے معروف تاجر اشفاق ترین کو قومی امن کمیٹی آزاد کشمیر کا صدر مقرر کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 22:27

مظفرا ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں قومی امن کمیٹی قائم کر دی گئی وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد مرکزی چیئر مین امن کمیٹی پاکستان مصطفی انصاری نے آزاد کشمیر کے چیئر مین چوہدری انور علی کی تحریک پر معروف تاجر اشفاق ترین کو قومی امن کمیٹی آزاد کشمیر کا صدر مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اشفاق ترین نے بحیثیت صدر قومی امن کمیٹی کے نوٹیفکیشن ملنے کے بعد اپنی زمہ داریاں شروع کر دی ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی امن کمیٹی کے چیئر مین چوہدری انور علی ، صدر اشفاق ترین نے کہا ہے کہ ہم قومی امن کمیٹی پاکستان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں اس نوعیت کی کمیٹی کا قیام عمل میں لا کر ہمیں زمہ داریاں دی ہیں ہم ان کے اعتمام پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے پاکستان کی نسبت آزاد کشمیر پر امن خطہ ہے مگر پھر بھی سب کی زمہ داریاں بڑھ رہی ہیں کہ ہم تحریک کے بیس کیمپ میں رہتے ہیں اور ہمار واسطہ مکار دشمن بھارت سے ہے جو بڑا دہشت گرد ملک ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشرے سے نفرتوں کو ختم کر کے محبتوںکو فروغ دینا ہے اور امن کیلئے مل جل کر کردار ادا کرنا ہے تفرقہ بازی قوم پرستی کو ختم کر کے ایک قوم بننا ہے تا کہ ترقی کی منازل آسانی سے حاصل ہو سکیں