کابل، مسلح افراد کا پولیس سٹیشنوں پر حملہ، 6افراد زخمی،بھاری نقصان کا اندیشہ،حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز مابین لڑائی جاری

بدھ 9 مئی 2018 22:33

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) افغان دارالحکومت کابل کے دو پولیس اسٹیشنوں کو خودکش بمباروں اور مسلح افراد نے منظم طریقے سے نشانہ بنایا ہے،حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز مابین لڑائی جاری ہے،6افراد زخمی ہو گئے،بھاری نقصان کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے دو پولیس اسٹیشنوں کو خودکش بمباروں اور مسلح افراد نے منظم طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس اہلکاروں کے مابین ابھی تک لڑائی جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ساتھ چار خودکش حملے کیے گئے ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران سخت سکیورٹی کے حصار میں واقع کابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے۔