انڈونیشیا، جیل میں پولیس اور عسکریت پسندوں مابین جھڑپ،6 افراد ہلاک، اضافہ کا خدشہ، ہائی پروفائل مجرمان قید

بدھ 9 مئی 2018 22:34

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) انڈونیشین جیل میں پولیس اور عسکریت پسندوں مابین جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہو گئے،جیل میں ہائی پروفائل مجرمان کو رکھا جاتا ہے،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی ایک جیل میں پولیس اور عسکریت پسندوں کے مابین ایک جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت جکارتہ کے مضافات میں واقع اس جیل کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور وہاں ہائی پروفائل مجرمان کو رکھا جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی ایجنسی کے ایک عہدیدار نے بھی چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ قبل ازیں یہ کہا گیا تھا کہ قیدیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ فی الحال ہلاک ہونے والوں سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :