اسرائیل شامی جنگ میں کود پڑا،میزائل داغ دیئے،9ایرانی فوجی ہلاک،متعدد زخمی

حملے میں ایران کے انقلابی گارڈ کے اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا،سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی

بدھ مئی 22:34

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) اسرائیل بھی شامی جنگ میں کود پڑا،،اسرائیل نے شام پر میزائل داغ دیئے،فضائی حملے میں 9ایرانی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،حملے میں ایران کے انقلابی گارڈ کے اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا،سرحد پر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بھی شامی لڑائی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اسرائیل نے شام پر میزائل داغ دیئے ۔۔دمشق کے قریب فضائی حملہ 9ایرانی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق،گذشتہ روز اسرائیل فوج نے دمشق کے جنوبی علاقے پر میزائل داغ دیئے۔برطانوی میڈیا نے نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں ایران کے انقلابی گارڈ کے اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنایا گیا،جس میں 9ایرانی فوجی مارے گئے،کاروائی کسوہ کے علاقے میں کی گئی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حملے کے بعد جہاں سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے،وہیں اسرائیل نے وادی گولان میں زیرزمین پناہ گاہوں کوتیارکرنے کا حکم بھی دیا ہے۔دوسری جانب شامی ایئرڈیفنس نے اسرائیل کے 2میزائل تباہ کرنے کا دعوی بھی کیا۔اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی ایسے وقت پر سامنے آئی جب گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے وزیر نے دھمکی دی تھی کہ اگر شامی صدر نے ایران کو شام سے اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت دی تو وہ ان کا تختہ الٹ دیں گے۔