انتخابی فہرستوں کو مئی کے آخر تک مکمل کرکے شفافیت کیساتھ قوم کے حوالہ کریں گے ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خضدار

بدھ مئی 22:53

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خضدار عنایت اللہ جمالی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے ہدیات کیمطابق انتخابی فہرستوں کو مئی کے آخر تک مکمل کریں ،ان فہرستوں کی تیاری کو بھی پہلے والے مراحل کی طرح شفافیت کیساتھ قوم کو حوالہ کریں گے تاکہ پاکستانی عوام آزادانہ انتخابات کے ذریعہ اپنے امید واروں کا چنائو کرسکیں ۔

بدھ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ ووٹ کے تقدس اور اس کی ادئیگی کے بارے مین الیکشن کمیشن نے مرکزی الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق بھر پور مہم چلائی ہے اس قومی فریضہ میں خواتین کی شمولیت کو خصوصی اہمیت دی گئی ،خضدار کی ملحقہ تحصیلوں میں اس بارے میں مرکزی الیکشن کمیشن کے ہدایات کے مطابق ورکشاپ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسمیں ہم تما م طبقات کو دعوت دی ان کے آرا کو سنا اس کے مطابق تجاویز مرتب کیا پورے ملک کی طرح ضلع خضدار میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی انتخابات کے لئے تیاریوں کا سلسلہ آخر ی مراحل میں اس سلسلے میں ووٹو ں کی اندراج اور اس کی تصدیق کا مرحلہ پوری دیانت داری کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن کمیشن 2018 کے الیکشن کمیشن کی جانب سے دئے گئے ہدیات کے مطابق ہمارے طرف سے بھر پور تیاریاں کی جارہی ہیں ووٹو ں کی تصدیق کے کامیاب مرحلہ کے بعد ووٹوں کی تبدیلی و اندراج کا مرحلہ ہمارے ضلع بھر کے ڈسپلے سینٹرو ں کے بہتر کارکردگی کی وجہ سے اچھے انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچا اب ووٹر لسٹو ں کی تیاری کے آکری مراحل ہیں ہماری کوشش ہے کہ مرکزی الیکشن کمیشن کے ہدیات کے مطابق انتخابی فہرستوں کو مئی کے آخر تک مکمل کریں ہماری کوشش ہے کہ ان فہرستوں کی تیاری کو بھی پہلے والے مراحل کی طرح شفافیت کے ساتھ قوم کو حوالہ کریں تاکہ وہ آزادانہ انتخابات کے ذریعہ اپنے امید واروں کا چنائو کرسکیں ۔