کیسکو خضدار نے ہمارا معاشی قتل کرے ہماری گھریلو زندگی کو مفلوج کردیا ہے

اہلیان خیر آوہ ،سونیجی، باجکی نے قومی شاہراہ بند کر تا دم مرگ ہڑ تال کا اعلان کردیا

بدھ مئی 22:53

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) اہلیان خیر آوہ ،سونیجی باجکی کیسکو خضدار کے نا انصافیوں کی وجہ سے عاجز آچکے ہیں کیسکو خضدار نے میں ہمارا معاشی قتل کرنے کے سا تھ ہماری گھریلو زندگی کو بری طرح مفلوج کردیا ہے ،کیسکو کے اس عمل کے بعد ہمارے لئے خود سوزی کا راستہ رہ گیا ہے ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بچوں سمیت قومی شاہراہ پر تا دم مرگ ہڑ تال کے لئے بیٹھیں گے اور کسی بھی صورت میں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے نہیں کھولیں گے خضدار انتظامیہ ہمارے لاشو ں پرٹریفک گزارے گا۔

ان خیالا ت کا اظہار علاقہ باجکی ، خیر آوہ ، سونیجی کے با شندگان ان علاقوں کے قبائلی معتبرین ، زمینداروں ، سول سوسائٹی کے عام لوگوں کے منعقدہ گرینڈ اجلاس ے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے جمعیت علماء اسلام کے رہنما سابق ناظم رئیس محمد اکبر ، مولانا سراج احمد گر گناڑی ، حافظ احمد علی ، مسلم لیگ ن کے کونسلر محمد اسماعیل مینگل ، عبد السلام باریجو ، حاجی محمد عالم گنگو ، محمد باجکی ، مولا بخش زہری ، رحیم ساسولی استاد امان اللہ و دیگر نے ا نہوں نے کہا کہ ہمارے یہ تینوں علاقے سٹی میں شامل ہیں اور ہمیں ہر وقت سٹی کے فراہمی بجلی کی تناسب سے ہر وقت بجلی فراہمی کی جاتی تھی لیکن موجود کیسکو کے آفیسران نے ہمارے ساتھ نا انصافی کی ایک سلسلہ شروع کیا ہے ہمیں 24 گھنٹے میں صرف چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی کی جاتی اور وہ بھی اس طرح کہ بجلی باربار ٹر پنگ کرتا ہے وولتیج بھی اس قدر کم ہوتا ہے کہ اس سے ہمارے بر قی آلات جل جاتے ہیں ہم نے کیسکو کے اس نا انصافی کے بارے میں ان سے بار بار رحم کی اپیل کی انتظامیہ سے ملکر ان سے مذاکرات کیا ہمارے ساتھ کیسکو ضلع خضدار کے ذمہ داروں نے کئی بار وعدہ کیا لیکن وہ اپنے وعدوں سے مکر گئیں ہم نے تنگ آکر ایک ہفتہ قبل قومی شاہراہ احتجاجا بند کیا جس کے بعد انتظامیہ کی توسط سے کیسکو کے نے ہمارے ساتھ مذاکرات کیا اور ہم سے وعدہ کیا کہ وہ سٹی کے مطابق ہمیں بجلی فراہم کریں گے لیکن اس کے باوجود وہ اپنے پرانے روش کو اپنا یا ہے لہذا ہم آج کے اجلاس کی تو سط سے اعلان کرتے ہیں کہ اگر ہمیں سٹی کے تناسب سے بجلی فراہم نہیں کیا گیا تو ہم مجبور ہو کر ایک مرتبہ پھر قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک بند کردیں گے لہذا ہم وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو چیف کیسکو بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس نو بت کے پہنچنے سے قبل ہمارے ساتھ کیسکو خضدار کے نا انصافیوں کے تدارک کے لئے اقدمات کریں ۔