پیپلزپارٹی کے زیراہتمام اوستہ محمد پولیس کیخلاف احتجاجی ریلی ، قائدین پر جھوٹا مقدمہ درج کرنیکی شدید مذمت کرتے ہیں،مقررین

بدھ 9 مئی 2018 22:53

گنداخہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے زیراہتمام اوستہ محمد پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گنداخہ کے صدر کامریڈ ثنااللہ پندرانی،سٹی صدر محمد مٹھل جمالی،عنایت اللہ جمالی،طارق پندرانی و دیگر کی قیادت میں اوستہ پولیس کے خلاف اور پیپلزپاڑٹی ضلع جعفرآباد کے صدر وزیر عمرانی ودیگر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج ہونے کے خلاف پیپلزپارٹی کے آفیس سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب گنداخہ پہنچی جہاں پر مظاہرین نے اوستہ محمد پولیس کے خلاف نعرے بازی اس موقع پر رہنماں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد پولیس نے ہمارے ضلعی قائدین پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے کبھی جیلوں سے نہیں ڈرتے یہ ان کی بھول ہی. پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے مفاد میں سڑکوں پر نکلی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبائی قائدین کے حکم آنے تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔