بے گناہ افراد کا خون بہانا ہماری راویات نہیں ،بگٹی قبائل محب وطن اقوام ہیں، حاجی جمعہ خان بگٹ

بدھ مئی 22:53

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی ممتاز قبائلی سیاسی رہنماء حاجی جمعہ خان بگٹی نے کہا ہے کہ بندوق بلوچ قبائل کا زیور ہے لیکن بے گناہ افراد کے خون بہانا ہماری راویات نہیں بگٹی قبائل محب وطن اور ترقی پسند اقوام ہیں جو دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کی ہمت وطاقت رکھتے ہیں پاکستان ہمارا وطن ہے سرزمین وطن کی سلامتی خوشحالی اور اقوام کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ڈیرہ بگٹی سوئی چھتر سمیت گردونواح میں مثالی امن قائم کرنے اور علاقائی مسائل ومشکلات کو حل کرنے میں سبی اسکاؤٹس سمیت فریٹیئر کور کی خدمات قابل تحسین ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سبی اسکاؤٹس کا48واں یوم تاسیس کی پروقار تقریب کے موقع پر ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں آئی این پی سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈووکیٹ عبدالرحمان بگٹی ، میر ریحان خان بگٹی ، حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہر علی ، محمد بابر ، شاہ رخ خان سیلاچی ، شاہد خان ، سید جاوید شاہ ، نیاز احمد نیاز بھی موجود تھے حاجی جمعہ خان بگٹی نے کہا کہ دشمنوں کی نظروں میں بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کھٹک رہی ہے جبکہ ڈیرہ بگٹی سوئی سبی اوچ چھتر سمیت گردونواح میں ایف سی بلوچستان و سبی اسکاؤٹس کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ذرائع آمدورفت سے آسانیاں پیدا ہورہی ہیں ڈیرہ بگٹی سوئی سمیت گردونواح کے لوگ اب خوشحال پرامن زندگی بسر کررہے ہیں پاک افواج سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈئر محمد قدافی ، کمانڈنٹ سبی اسکاؤ ٹس کرنل ذوالفقار باجوہ سوئی رائفل کے کمانڈنٹ آفیسر کرنل عبید الرحمن خان سمیت سبی اسکاؤٹس کے آفیسراں کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث سبی سوئی ڈیرہ بگٹی کا مثالی امن بحال ہوچکا ہے ایف سی کی کامیاب حکمت عملی سے کئی مسائل کا ازالہ ہوا ہے سوئی ڈیرہ بگٹی کی رونق بحال ہورہی ہیں جو امن کی نشانی ہے پاکستان میں سب سے پرامن صوبہ بلوچستان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 70سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے لیکن سوئی ڈیرہ بگٹی کی عوام کو آزادی اب ملی ہے تعلیمی معیار لاہور کراچی سے بہتر ہے مردم شماری کے عمل میں ہر بگٹی نے حصہ لے کر قومی فریضہ سرانجام دیا ہے ،11سال قبل سوئی ڈیرہ بگٹی میں پاکستان کا نام لینے کو کوئی تیار نہیں تھا اب 14اگست جشن آزادی یوم پاکستان اقبال ڈے سمیت پاکستان کے قومی تہواروں کو شایان شان انداز سے منایا جاتا ہے ،حالات کے باعث جو قبائلی افراد نقل مکانی کرگئے تھے اب 98فیصد لوگ وآپس اپنے گھر میں آباد ہوکر پرسکون زندگیاں بسر کررہے ہے ڈیرہ بگٹی سوئی میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہر شخص ہر جگہ جاسکتا ہے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم ، سیکٹر کمانڈر ایسٹ برگیڈئیر محمد قدافی کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل عبید الرحمن خان کمانڈنٹ سبی اسکاؤٹس کرنل ذوالفقار باجوہ سمیت سیکورٹی اداروں کے آفیسران کے مشکور ہیں جن کی کاوشوں کی باعث آج ہمیں اپنے گھروں میں خوشحال پرامن زندگی بسر کررہے ہیں قبائلی شخصیت حاجی جمعہ خان بگٹی نے کہا کہ بگٹی قبائل قلم کتاب سے رشتہ جوڑ کر اپنی قوم قبیلہ کی تعمیر وترقی خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کریں ۔