کوئٹہ ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 2افراد شیدید زخمی ہوگئے

بدھ 9 مئی 2018 22:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈپر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم حملہ آور جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے عدالت روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بھائی گلابت ولد محمد ایاز جاںبحق جبکہ دوسرا بھائی ثناء اللہ ولد محمد ایاز زخمی ہوگیا فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر عمران بھٹی بھی زخمی ہوگیا تاہم حملہ آور موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں سے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔مزیدکارروائی پولیس کررہی ہے ۔