جعفرآباد ، گوٹھ کیہرخان کھوسہ میں 8 گھروں کو آگ لگ گئی،2 افراد زخمی ، گندم سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر

بدھ مئی 22:53

جعفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) جعفرآباد کے نواحی علاقے جھڈیر شاخ کے قریب گوٹھ کیہرخان کھوسہ میں8 گھروں کو آگ لگ گئی،2 افراد زخمی ،گھروں میں موجود گندم اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ،فائر بریگیڈ عملہ آگ بجھانے میں مصروف۔

(جاری ہے)

جعفرآباد کے نواحی علاقے جھڈیر شاخ کے قریب گوٹھ کیہر خان کھوسہ میں آٹھ گھروں کو آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود تین سو من گندم سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگئے،آگ کے لپیٹ میں آکر 2 افراد زخمی بھی ہوئے،اطلاع ملتے ہی جعفرآباد،صحبت پور اور ڈیرہ مراد جمالی سے فائر بریگڈ موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزانے پر مجبور ہیں ،متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارا پرانی دشمنی ہے ہمیں شک ہے کہ ہمارے مخالفین نے ہمارے گھروں کو آگ لگائی ہے،مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کروائیں گے،متاثرین نے حکومت سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :