عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کا آفیسر کلب میں ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

بدھ 9 مئی 2018 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رکن مرکزی شوری صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی ،قائم مقام صوبائی امیر مولانا عبدللہ منیر ،ناظم تبلیغ مولانا عبدالرحیم رحیمی،مفتی احمد خان،جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمن ،حاجی نعمت اللہ،میر محمد اسلم رند، عبدالصمد بلوچ، سیکرٹری اطلاعات مولانا حماد اللہ سیاپاد،حاجی عارف بھٹی،محمد سلیمان فیاض،قاری عطا الرحمن رحیمی،حاجی زاہد رفیق،حاجی گل محمد،حاجی عتیق الرحمن،صوبائی مبلغ مولانا محمد اویس اور قاری حمزہ ملوک نے ایک بیان میںگزشتہ روز آفیسر کلب میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ روز کے مقامی اخبارات میںعا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کی زیرنگرانی کے عنوان سے خبر شائع کی جس سے عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی جماعت کے زیر انتظام آفیسر کلب میں کسی قسم کاکوئی پروگرام منعقد کیا گیا ہے جن عناصر نے یہ پروگرام عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے نام سے منسوب کرکہ منعقد کیا ہے انہوں نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ،اس کانفرنس کو جماعت کے نام سے منسلک کرنے والوں کیخلاف عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :