26ورلڈ کپ،میزبانی ملنے پر فیفاکوریکارڈ 11 بلین ڈالرمنافع ہوگا

بدھ مئی 23:10

26ورلڈ کپ،میزبانی ملنے پر فیفاکوریکارڈ 11 بلین ڈالرمنافع ہوگا
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2018ء) 2026فٹبال ورلڈ کپ بڈ کے نارتھ امریکن منتظم نے فیفا کو میزبانی ملنے کی صورت میں بڑے منافع کی آس دلادی۔امریکی فٹبال فیڈریشن کے صدر کارلوس کورڈیریو نے انٹرنیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے فیفا ووٹرز پر زوردیا کہ وہ سردست سیاست کو نظرانداز کردیں۔

(جاری ہے)

اگر ہماری مشترکہ بڈ کو شرف قبولیت ملتا ہے تو اس سے فیفا کو ریکارڈ 11 بلین ڈالر منافع ہوسکتا ہے، 2026میں فیفا میں شریک ٹیموں کی تعداد بڑھاکر48کردی گئی ہے، انھوں نے مزید کہاکہ ہم یہ اعلان کرسکتے ہیں کہ فیفا کے ساتھ کام کرنے پر ہم 2026ورلڈ کپ کی میزبانی سے نارتھ امریکا سے ریکارڈ منافع کماسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مشترکہ بڈ میں امریکا کیساتھ میکسیکو اور کینیڈا شامل ہیں جبکہ انھیں صرف مراکش نے چیلنج کیا ہے، میزبان کا فیصلہ 13جون کو فیفا کانگریس میں متوقع ہے۔