نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، اعجاز الحق

نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا، ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے،مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مئی 2018 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا، ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ نیب کو جلد بازی میں نواز شریف کے اوپر اتنا بڑا الزام نہیں لگانا چاہییے تھا۔ نیب کے نواز شریف پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر حقائق کو سامنے لانے کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔ چئیرمین نیب کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا ہوگی۔ ملک بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جانا چاہیے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں میڈیا کو رمضان کے حوالے سے معلوماتی پروگرام نشر کرنے چاہئیں۔